وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بجٹ کو عوام دوست اور پائیدار ترقی کا ضامن قرار دےدیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بجٹ کو عوام دوست اور پائیدار ترقی کا ضامن قرار دےدیا
کیپشن: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بجٹ کو عوام دوست اور پائیدار ترقی کا ضامن قرار دےدیا

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وفاقی بجٹ 2025-26 کو عوامی مفادات کے تحفظ کی جانب اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی معاشی ٹیم کو کامیاب اور متوازن بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد دی ہے۔

وزیراعلیٰ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کی رہنمائی اور وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ایسا بجٹ پیش کیا گیا جو ملازمین، کسانوں، صنعتکاروں اور عام شہریوں کے لیے یکساں طور پر معاون ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ نئے مالی سال کا بجٹ ملک کی پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں مددگار ہوگا اور اللہ کے فضل سے یہ بجٹ عوام کے لیے خوشی اور خوشحالی کا پیغام لائے گا۔ اُن کا کہنا تھا کہ حکومت معیشت کے ثمرات ہر فرد تک پہنچانے کے لیے پُرعزم ہے اور ملک معاشی بحران سے نکل کر ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے۔

انہوں نے تعلیم و صحت کے شعبوں کے لیے مختص ریکارڈ بجٹ کو مسلم لیگ (ن) کی عوام دوست پالیسیوں کا عملی ثبوت قرار دیا۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام سے آزادی کا عزم ایک روشن مستقبل کی نوید ہے۔ بجٹ میں متوسط طبقے کو ریلیف دیا گیا ہے، اور مہنگائی میں کمی کی توقع کی جا رہی ہے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ پاکستان میں پائیدار ترقی کا عمل شروع ہو چکا ہے اور حکومت عوام کو آسانیاں فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

Watch Live Public News