(ویب ڈیسک ) بھارتی ریاست مغربی بنگال میں جادھو پور یونیورسٹی کے قریب ایک دیوار پر ‘ آزاد کشمیر’ اور ‘ آزاد فلسطین’ کے نعرے درج کئے گئے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ‘ آزاد کشمیر’ اور ‘ آزاد فلسطین’ نعرے تحریر کئے جانے کے بعد یونیورسٹی میں ایک نیا تنازعہ کھڑا ہوا ۔
یہ واقعہ یکم مارچ کو ریاستی وزیر تعلیم برتیا باسو کے قافلے میں شامل کار کی ٹکر سے دو طلبا کے زخمی ہونے کے بعد جاری مظاہروں کے دوران پیش ہے ۔
یونیورسٹی کے گیٹ نمبر تین کے قریب ایک دیوار پر کالے رنگ سے ‘ آزاد کشمیر’ اور ‘ آزاد فلسطین’ کا نعرے تحریر کئے گئے ہیں ، تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ نعرے کس تنظیم کی طرف سے تحریر کئے گئے ہیں ۔
وزیر تعلیم کے قافلے کی گاڑی کی ٹکر سے طلباء کے زخمی ہونے کے واقعے کے خلاف گزشتہ کئی دنوں سے یونیورسٹی میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔