ویب ڈیسک: سندھ حکومت نے 16 سے 31 مارچ تک صوبے کی تمام سرکاری اور نجی جامعات میں آن لائن کلاسز کا حکم دے دیا ہے۔
وزیر جامعات اسماعیل راہو نے بتایا کہ اس فیصلے کا مقصد عالمی ایندھن بحران کے پیش نظر ایندھن کی بچت کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام سرکاری محکموں کےایندھن میں 50 فیصد کٹوتی کی جائے گی اور جامعات کی سرکاری گاڑیوں کا استعمال بھی 60 فیصد کم کر دیا جائے گا۔
یہ اقدام مشرق وسطیٰ میں جنگی صورتحال اور ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے پنجاب حکومت نے بھی اسی مدت کے لیے اسکولز بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔