اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: فائنل میں آج پاکستان اور جاپان مدمقابل

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: فائنل میں آج پاکستان اور جاپان مدمقابل
کیپشن: اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: فائنل میں آج پاکستان اور جاپان مدمقابل

ویب ڈیسک: سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل آج شام ساڑھے پانچ بجے پاکستان اور جاپان کے درمیان کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں جاری 30ویں سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں آج پاکستان اور جاپان کی ٹیمیں میدان میں اتریں گی،  قومی ٹیم نے 2011ء میں آخری بار اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

پاکستان نے ایونٹ میں پانچ میچز کھیلے ہیں اور تین میں کامیابی حاصل کی ہے۔

پاکستان نے ملائیشیا، جنوبی کوریا اور کینیڈا کو شکست دی جبکہ جاپان اور نیوزی لینڈ کے ساتھ میچ ایک، ایک گول سے برابر رہا ۔

دوسری جانب گزشتہ روزایک پریس کانفرنس میں وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ اور چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد نے کہا تھا کہ اذلان شاہ کی کپ کا فائنل پورے پاکستان میں براہ راست دکھایا جائے گا۔

یاد رہے کہ 4 سے 11 مئی تک جاری رہنے والے سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں میزبان ملائشیا، پاکستان، کینیڈا، جاپان، نیوزی لینڈ اور جنوبی کوریا کی ٹیمیں شریک ہیں۔

پاکستان نے  اس ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہتے ہوئے فائنل تک رسائی حاصل کی ہے ، اس سے قبل 29 ویں اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے برانز میڈل حاصل کیا تھا۔

Watch Live Public News