سیز فائر سے متعلق پوسٹ کرنا سلمان خان کے گلے پڑگیا

سیز فائر سے متعلق پوسٹ کرنا سلمان خان کے گلے پڑگیا

ویب ڈیسک: بالی وڈ اداکار سلمان خان کو بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کی حمایت میں ٹوئٹ کرنا مہنگا پڑگیا۔

 بالی ووڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان کو اُس وقت شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی (Ceasefire) پر ایک سادہ سا ٹوئٹ کیا، لیکن اسے جلد ہی ڈیلیٹ کر دیا۔

 10 مئی کو جب بھارت اور پاکستان نے 4 روزہ کشیدگی کے بعد اچانک جنگ بندی کا اعلان کیا تو سلمان خان نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر مختصر مگر اہم جملہ لکھا کہ شکر ہے، سیز فائر ہو گیا، اپنے پیغام میں سلمان خان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا تھا کہ،‘خدا کا شکر ہے کہ جنگ بندی ہو گئی۔

مگر جیسے ہی یہ پیغام سامنے آیا، بھارتی صارفین نے سلمان کو آڑے ہاتھوں لینا شروع کردیا، اُن پر یہ الزام لگا کہ وہ اپنے ملک پر حملے، پہلگام واقعے اور بھارتی فوج کی کارروائی پر خاموش رہے، مگر جیسے ہی سیز فائر ہوا، اُنہیں اطمینان محسوس ہوا، چند ہی گھنٹوں میں عوامی دباؤ کے باعث سلمان خان نے یہ ٹویٹ ڈیلیٹ کر دیا۔

Watch Live Public News