ن  لیگ کا لبرٹی چوک میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے فتح کا جشن ،شاندار آتش بازی 

ن  لیگ کا لبرٹی چوک میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے فتح کا جشن ،شاندار آتش بازی 

(ویب ڈیسک ) مسلم لیگ ن کی جانب سے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے فتح کا جشن منایا  گیا۔

تفصیلات کے مطابق   جشن کا اہتمام لبرٹی چوک میں کیا گیا۔لبرٹی چوک میں موجود بلند و بالا کو سبز ہلالی پرچم اور خوبصورت لائٹوں سے سجایا گیا ۔ جشن میں مرد و خواتین سمیت بچوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

جشن کا مزہ دوبالا کرنے کے لئے ڈھولچیوں سمیت ڈانس کرنے والے گھوڑے بھی منگوائے گئے تھے ۔ مسلم لیگ ن کی صوبائی قیادت موجود  تھی۔ لیگی رہنما ملک ریاض، حافظ نعمان، شعیب صدیقی عون چوہدری سمیت دیگر موجود تھے ۔

شہریوں  نے  ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے۔ لبرٹی گول چکر پر آتش بازی کا خوبصورت مظاہرہ کیا گیا۔

Watch Live Public News