پنجاب میں موسمِ گرما کی تعطیلات کا اعلان

پنجاب میں موسمِ گرما کی تعطیلات کا اعلان
کیپشن: پنجاب میں موسمِ گرما کی تعطیلات کا اعلان

ویب ڈیسک:  پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے صوبے بھر کے سکولوں کے لیے موسمِ گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے پیشِ نظر یہ فیصلہ طلبہ اور اساتذہ کی صحت و سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ تعطیلات کا شیڈول 22 مئی بروز جمعہ سے شروع ہو کر 23 اگست تک جاری رہے گا، جبکہ تدریسی عمل 24 اگست بروز پیر سے دوبارہ شروع ہوگا۔

Watch Live Public News