ویب ڈیسک: بھارتی میڈیا کے مطابق، بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر 89 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ تاہم اُن کی بیٹی نے والد کی موت کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔
دھرمیندر کی بیٹی ایشا دیول نے انسٹاگرام پر ایک پیغام شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے بھارتی میڈیا کی خبروں کی تردید کی۔ ایشا نے کہا کہ میڈیا جھوٹی خبریں پھیلا رہا ہے اور ان کے والد کی حالت بہتر ہے۔ انہوں نے درخواست کی کہ فیملی کی پرائیویسی کا احترام کیا جائے اور دھرمیندر کی مکمل صحتیابی کے لیے دعا کی جائے۔
دھرمیندر کی صحت سے متعلق یہ متضاد خبریں ان کے مداحوں کے لیے تشویش کا باعث بن گئی ہیں، تاہم ایشا دیول کا پیغام ان کے اہل خانہ کی جانب سے ایک مثبت اشارہ ہے۔
واضح رہے کہ انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق، دھرمیندر کی ٹیم نے 11 نومبر بروز منگل کی صبح ان کی وفات کی تصدیق کی۔ وہ گزشتہ روز ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کرائے گئے تھے، جہاں وہ وینٹی لیٹر پر تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، دھرمیندر کو سانس لینے میں دشواری کے باعث گزشتہ ہفتے بھی اسپتال منتقل کیا گیا تھا، اور اپریل میں ان کی آنکھ کی سرجری بھی ہوئی تھی۔
رپورٹس کے مطابق، دھرمیندر نے اپنی آخری فلم اکیس میں اداکاری کے جوہر دکھائے، جو 25 دسمبر کو ریلیز ہونے والی ہے۔