نشانہ بازی میں مہارت کو ہمیشہ فوجی تربیت کا بنیادی مقصد رہنا چاہیے، فیلڈ مارشل

نشانہ بازی میں مہارت کو ہمیشہ فوجی تربیت کا بنیادی مقصد رہنا چاہیے، فیلڈ مارشل
کیپشن: نشانہ بازی میں مہارت کو ہمیشہ فوجی تربیت کا بنیادی مقصد رہنا چاہیے، فیلڈ مارشل

ویب ڈیسک: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے فوجی جوانوں کی شاندار نشانہ بازی کو سراہتے ہوئے کہا کہ نشانہ بازی میں مہارت کو ہمیشہ فوجی تربیت کا بنیادی مقصد رہنا چاہیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ملٹری کالج جہلم کی سو سالہ تقریبات میں بھی بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی، انہوں نے صد سالہ یادگار اور کالج میوزیم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر سید عاصم منیر نے کہا کہ ملٹری کالج جہلم نے قیادت، نظم و ضبط اور حب الوطنی کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ عالمگیریئنز کی ملک اور مسلح افواج کے لیے خدمات قابلِ تحسین ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی، پنجاب رجمنٹ نے یونٹ فائرنگ پروفیشنسی میچ گروپ ون میں کامیابی حاصل کی۔ پنجاب رجمنٹ کے سپاہی محمد عرفان نے ماسٹر ایٹ آرمز کا اعزاز حاصل کیا۔ آرمی مارک اس مان شپ یونٹ کے نائب صوبیدار عمر فاروق نے آرمی ہنڈریڈ رائفل میچ ٹرافی جیت لی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے یادگارِ شہدا پر حاضری دی اور پھول چڑھائے، فیلڈ مارشل کا استقبال کور کمانڈر راولپنڈی اور انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن نے کیا۔

Watch Live Public News