سنگجانی جلسہ کیس: شیخ وقاص اکرم کے وارنٹ گرفتاری جاری

سنگجانی جلسہ کیس: شیخ وقاص اکرم کے وارنٹ گرفتاری جاری
کیپشن: سنگجانی جلسہ کیس: شیخ وقاص اکرم کے وارنٹ گرفتاری جاری

ویب ڈیسک: سنگجانی جلسہ کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ جہاں عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔ اس کے علاوہ عمرایوب اور زرتاج گل کا پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف سنگجانی جلسہ کیس کی سماعت ہوئی۔ انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس پر سماعت کی۔

عدالت نے شیخ وقاص اکرم کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ عمر ایوب اور زرتاج گل کا پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم بھی جاری کردیا گیا۔ عدالت نے پاسپورٹ بلاک کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 3 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

Watch Live Public News