(ویب ڈیسک ) حکومت پنجاب نے لوکل گورنمنٹ بل پنجاب اسمبلی سے منظور کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لوکل گورنمنٹ بل 2025 پیر کو پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔ پنجاب اسمبلی کے پیر اجلاس کے ایجنڈے میں دی پنجاب لوکل گورنمنٹ بل 2025 شامل کرلیا گیا۔
خیال رہے کہ سٹینڈنگ کمیٹی لوکل گورنمنٹ نے طویل مشاورت کے بعد یہ بل منظور کیا تھا۔