نان کسٹم گاڑیوں کی غیرقانونی رجسٹریشن کے الزام میں خاتون ایکسائز انسپکٹر گرفتار

نان کسٹم گاڑیوں کی غیرقانونی رجسٹریشن کے الزام میں خاتون ایکسائز انسپکٹر گرفتار
کیپشن: نان کسٹم گاڑیوں کی غیرقانونی رجسٹریشن کے الزام میں خاتون ایکسائز انسپکٹر گرفتار

ویب ڈیسک: (دانش منیر) درجنوں نان کسٹم گاڑیوں کی غیر قانونی رجسٹریشن کا معاملہ ایف آئی اے نے ایکسائز انسپکٹر کو حراست میں لے لیا ،ذرائع کے مطابق خاتون انسپکٹر تنزیلہ کو دوران ڈیوٹی فرید کورٹ ہاؤس سے گرفتار کیا گیا، خاتون انسپکٹر پر درجنوں نان کسٹم گاڑیوں کی غیر قانونی رجسٹریشن کا الزام ہے۔

تفصیلات کے مطابق درجنوں نان کسٹم گاڑیوں کی غیر قانونی رجسٹریشن کے معاملے  پر   ایف آئی اے نےخاتون انسپکٹر تنزیلہ کو دوران ڈیوٹی  فرید کورٹ ہاؤس سے گرفتار کرلیا۔ خاتون انسپکٹر تنزیلہ پر درجنوں نان کسٹم گاڑیوں کی غیر قانونی رجسٹریشن کا الزام ہے۔

ذرائع محکمہ ایکسائز  کے مطابق ایف آئی اے کی ٹیم  نے خاتون انسپکٹر تنزیلہ کو مزید تحقیقات کے لیے حراست میں لیا ہے جبکہ محکمہ ایکسائز کا اہلکار رانا شاہد بھی ایف آئی اے کی حراست میں ہے۔

خاتون انسپکٹر کی گرفتاری سے متعلق پبلک نیوز نےڈائریکٹر موٹر برانچ شاہد علی گیلانی سے رابط کیا تو وہ لا علم نکلے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ خاتون انسپکٹر کی گرفتاری میرے علم میں نہیں ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے ٹیم نے خاتون انسپکٹر کو فرید کورٹ ہاؤس ڈائریکٹر ریجن سی کے دفتر سے گرفتار کیا۔

Watch Live Public News

سیکرٹریٹ رپورٹر

 نوجوان نسل کے نمائندہ رپورٹر اور تحقیقاتی رپورٹنگ کو ہی اصل صحافت کا جوہر مانتے ہیں۔

سول بیوروکریسی کی چالوں اور کہہ مکرنیوں سے اچھی طرح واقف ۔۔۔ اپنی اسٹوریز کے لئے  سیکرٹریٹ کی غلام گردشوں سے لے کر دھول سے اٹے ریکارڈ رومز کی خاک چھاننے کو کبھی گراں نہیں جانا۔