ویب ڈیسک: پاکستان کی مشہور ٹک ٹاکر اور اداکارہ جنت مرزا ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث ہیں۔ اس بار معاملہ ان کی ذاتی زندگی اور سابق بوائے فرینڈ کے گرد گھوم رہا ہے، جس کے حوالے سے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین میں طرح طرح کی چہ مگوئیاں شروع ہو گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جنت مرزا کے سابق بوائے فرینڈ کے حوالے سے خبریں زیر گردش ہیں کہ ان کی قربتیں اب ایک اور مشہور ٹک ٹاکر علینہ عامر سے بڑھتی جا رہی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ مداح دونوں کے تعلق پر سوالات اٹھا رہے ہیں اور مختلف قیاس آرائیاں سامنے آ رہی ہیں۔
اسی دوران علینہ عامر نے حال ہی میں ایک انسٹاگرام ریل شیئر کی ہے جس میں وہ مقبول گانے ''پہلا پہلا پیار کسی نوں نئیں بھل دا''پر پرفارم کرتی نظر آ رہی ہیں۔ یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی اور مداحوں نے اسے جنت مرزا کے سابق تعلقات کے تناظر میں دیکھنا شروع کر دیا۔
علینہ کی ویڈیو کے بعد جنت مرزا بھی خاموش نہ رہیں۔ انہوں نے بھی ایک انسٹاگرام ریل پوسٹ کی، جس میں اگرچہ کسی کا براہِ راست نام نہیں لیا گیا، مگر ڈائیلاگ کچھ یوں ہیں:
"آپ کو توہم سے بہتر کی تلاش تھی، یہ کیا مل گیا آپ کو؟"
مداحوں کا کہنا ہے کہ یہ ڈائیلاگ سیدھے سیدھے علینہ عامر اور ان کے بڑھتے تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔ اس ریل کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی بڑی تعداد جنت مرزا کے حق میں تبصرے کر رہی ہے جبکہ کچھ لوگ اسے محض تفریحی کانٹینٹ قرار دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ جنت مرزا پاکستان کی سب سے بڑی ٹک ٹاک اسٹارز میں شمار کی جاتی ہیں، جن کے لاکھوں مداح ہیں۔ ان کی ذاتی زندگی اکثر خبروں کی زینت بنی رہتی ہے اور اس بار بھی مداح یہ جاننے کے لیے بے چین ہیں کہ حقیقت کیا ہے۔