جواں سال لڑکی کی شادی میں خلل پیدا کرنے والا بدمعاش گرفتار

جواں سال لڑکی کی شادی میں خلل پیدا کرنے والا بدمعاش گرفتار

(ویب ڈیسک )جواں سال لڑکی کی شادی میں خلل پیدا کرنے والا بدمعاش شیراکوٹ پولیس نے گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق  ایس ایچ او شیراکوٹ نے پولیس ٹیم کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے ملزم بابر کو گرفتار کیا۔

جواں سال لڑکی والد محمد احمد کے ساتھ بابو صابو بند روڈ میں رہائش پذیر تھی،ملزم بابر لڑکی کا ہمسایہ تھا، لڑکی کو پستول دیکھا کر ڈراتا دھمکاتا اور حراساں کرتا تھا۔ بدمعاش ملزم بابر جواں سال لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اپنے ساتھ برائی کرنے پر اکساتا تھا۔

پولیس نے والد محمد احمد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ملزم سے پستول برآمد کر کے حوالے انویسٹی گیشن کر دیا گیا۔

Watch Live Public News