(ویب ڈیسک ) ناروے میں پیدا ہونے والے اعتزاز حسین اب پاکستانی ٹیم کی نمائندگی کریں گے.
اعتزاز حسین نے مولڈ کلب کے ساتھ چار ایلیٹسیرین لیگ ٹائٹل اپنے نام کیے ہیں ۔وہ نارویجن فٹبال کے سب سے زیادہ اعزاز حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔انہوں نے 7 بڑی ٹرافیاں جیت کر کلب کے کامیاب ترین کھلاڑیوں کا ریکارڈ برابر کیا۔
فیفا کی منظوری کے بعد حسین اب قومی ٹیم کے تمام میچوں کے لیے دستیاب ہیں۔ انہوں نے نوجوان سطح پر ناروے کی نمائندگی کی لیکن سینئر سطح پر کبھی نہیں کھیلے۔
اعتزاز حسین مانچسٹر یونائیٹڈ یوتھ اکیڈمی کا حصہ بھی رہ چکے ہیں۔پاکستانی فٹبال حکام نے حسین کی شمولیت کو ٹیم کے لیے بڑی کامیابی قرار دی ہے۔