حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا
کیپشن: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے، جس کے تحت پیٹرول 3 روپے 5 پیسے جبکہ ڈیزل 5 روپے 37 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا۔

اوگرا کی منظوری کے بعد پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 370 روپے 80 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت 398 روپے 4 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز بھی پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 40 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 72 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔

Watch Live Public News