ایران جنگ پر امریکی نائب صدر کی فوجی کمانڈروں سے مشاورت، ہتھیاروں کے ذخائر پر تشویش

ایران جنگ پر امریکی نائب صدر کی فوجی کمانڈروں سے مشاورت، ہتھیاروں کے ذخائر پر تشویش
کیپشن: ایران جنگ پر امریکی نائب صدر کی فوجی کمانڈروں سے مشاورت، ہتھیاروں کے ذخائر پر تشویش

ویب ڈیسک: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران جنگ کی حکمت عملی، مقاصد اور کامیابی کے امکانات کا جائزہ لینے کے لیے مختلف خطوں میں تعینات امریکی فوجی کمانڈروں سے براہِ راست رابطہ کیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق وینس نے کمانڈروں سے ایران کی مزاحمت، امریکی فوجی وسائل کی صورتحال اور جنگ کے ممکنہ مستقبل پر تفصیلی رائے لی۔ بریفنگ کے دوران بعض کمانڈروں نے پیٹریاٹ انٹرسیپٹرز سمیت اہم دفاعی ہتھیاروں کے کم ہوتے ذخائر پر تشویش کا اظہار کیا۔

رپورٹ کے مطابق ایران جنگ کے باعث بعض اہم میزائلوں اور دفاعی ہتھیاروں کے ذخائر بھی کم سطح پر پہنچ گئے ہیں، جس سے مستقبل میں چین، روس اور شمالی کوریا سے متعلق امریکی دفاعی ضروریات کے حوالے سے خدشات پیدا ہوئے ہیں۔

وینس نے یہ بھی جاننے کی کوشش کی کہ ایران امریکی حملوں کے باوجود کتنی مزاحمت جاری رکھ سکتا ہے اور آبنائے ہرمز سمیت خطے میں اس کی ممکنہ آئندہ حکمت عملی کیا ہوگی۔

امریکی میڈیا کے مطابق فوجی کمانڈروں کی بریفنگ نے جنگ کی حکمت عملی اور اس کے کامیاب اختتام کے امکانات سے متعلق وینس کے خدشات میں اضافہ کیا، جو ٹرمپ انتظامیہ کے عوامی سطح پر سامنے آنے والے پراعتماد مؤقف سے مختلف تصویر پیش کرتا ہے۔

دوسری جانب امریکی حکام نے ہتھیاروں کے ذخائر میں شدید کمی کے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فوج کے پاس کارروائیوں اور دفاع کے لیے مطلوبہ وسائل موجود ہیں۔

Watch Live Public News