ملک میں سونے کی قیمت میں مزید کمی

ملک میں سونے کی قیمت میں مزید کمی

(ویب ڈیسک )   عالمی مارکیٹ سمیت ملک میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق  فی تولہ سونا 5600روپے سستا  ہوگیا جس کے بعد نئی قیمت 4لاکھ56ہزار736روپے ہو گئی جبکہ10گرام سونے کے نرخ 4801روپے کم ہو کر 3لاکھ 91ہزار577روپے ہو گئے ہیں ۔

عالمی مارکیٹ میں 56ڈالر کمی کیساتھ فی اونس سونے کی قیمت 4342ڈالر ہو گئی۔

ایسویسی ایشن کے مطابق253روپے کمی سے چاندی کی ایک تولہ قیمت 6871روپے پر آ گئی جبکہ 10 گرام چاندی 217 روپے کمی سے 5890 روپے ہوگئی۔

ادھر   عالمی مارکیٹ 2.53 ڈالر کمی سے فی اونس چاندی 63.92 ڈالر  ہوگئی۔

Watch Live Public News