سلمان خان کا نیا انداز، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

سلمان خان کا نیا انداز، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

ویب ڈیسک:بالی ووڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان کی نئی ویڈیو نے مداحوں کو حیران کردیا، ویڈیو میں  وہ شہتوت کے درخت پر یوں چڑھتے نظر آئے جیسے کوئی کم سن نوجوان ہو، ان کی پھرتی دیکھ کر ان کے ناقدین بھی خاموش ہوگئے۔

سلمان خان، جو گزشتہ دسمبر میں اپنی 59 ویں سالگرہ منا چکے ہیں، ان دنوں پنویل کے سرسبز فارم ہاؤس میں وقت گزار رہے ہیں، فرصت کے لمحات میں قدرت سے لطف اندوز ہونا ان کا محبوب مشغلہ ہے، ویڈیو میں وہ نہایت چابک دستی سے درخت پر چڑھ کر تازہ شہتوت توڑتے نظر آئے۔

اس ویڈیو کا دلچسپ پہلو یہ تھا کہ پس منظر میں ان کی آنے والی فلم ’سکندر‘ کا مقبول نغمہ "ہم آپ کے بنا" چل رہا تھا، جس میں رشمیکا مندنا بھی جلوہ گر ہیں۔

سلمان خان نے حسب روایت ہنسی مذاق کا پہلو برقرار رکھتے ہوئے کیپشن میں لکھا، Berry good for u ایک خوبصورت اور پرمزاح جملہ، جو ان کی زندہ دلی کی بھرپور عکاسی کرتا ہے۔

سلمان خان کی یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، ان کے چاہنے والوں نے نہ صرف خوشی کا اظہار کیا بلکہ ان ناقدین کو آڑے ہاتھوں لیا جو اکثر سلمان خان کی فٹنس پر سوال اٹھاتے ہیں۔

Watch Live Public News