سعودی عرب کا گوادر میں آئل ریفائنری کے قیام کیلئے 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا امکان

سعودی عرب کا گوادر میں آئل ریفائنری کے قیام کیلئے 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا امکان

(ویب ڈیسک) ذرائع کے مطابق   سعودی عرب  کی جانب سے گوادر میں آئل ریفائنری کے قیام کیلئے 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا امکان ہے۔

ذرایع کا کہنا ہے کہ  سعودی کمپنی آرامکو کا پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ مل کر ریفائنری لگانے کا منصوبہ ہے،پاکستانی کمپنیوں میں پی ایس او، او جی ڈی سی ایل، پی پی ایل اور جی ایچ پی ایل شامل ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ  ان کمپنیوں کی منصوبے میں40 سے45 فیصد تک شراکت کا امکان ہے، مجوزہ آئل ریفائنری کی یومیہ پیداواری صلاحیت 4 لاکھ بیرل تک ہو سکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق  منصوبے کو20 سالہ ٹیکس چھوٹ دیے جانے کی تجویز  ہے۔

Watch Live Public News