ویب ڈیسک: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ توڑ تیزی، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ایک اور ریکارڈ بن گیا۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز 100 انڈیکس ایک ہزار پوائنٹس سے زیادہ اضافے سے ایک لاکھ 47 ہزار 9 سو 76 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
نئے مالی سال میں اسٹاک مارکیٹ میں نئے ریکارڈ بن رہے ہیں۔ گزشتہ روز 100 انڈیکس ایک لاکھ 47 ہزار کی سطح عبور کر گیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی تھی۔ اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی یہ ظاہر کرتی ہے کہ کاروباری حضرات حکومت کی پالیسیوں سے خوش ہے اور اُن کو ہم پر پورا اعتماد ہے۔