اسپیکرایاز صادق کی اپوزیشن کو حکومت سے مذاکرات کی دعوت

اسپیکرایاز صادق کی اپوزیشن کو حکومت سے مذاکرات کی دعوت

(ویب ڈیسک ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اپوزیشن کو حکومت سے مذاکرات کی ددیدی۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے مذاکرات کی پیشکش  پی ٹی آئی رہنما اسد قیصرکے اپوزیشن ارکان کے استحقاق سےمتعلق بات پر ریمارکس میں کی۔ 

اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ پارلیمانی روایات، آئین، قانون اور قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط سب کے سامنے ہیں،جن کی پاسداری ہی جمہوری نظام کے استحکام کی ضمانت ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی اپوزیشن لیڈرراہول گاندھی کی گرفتاری کے بعد بھی ’پروڈکشن آرڈرز‘ جاری نہیں ہوئے، پارلیمانی سیاست میں مسائل کا حل صرف اور صرف مذاکرات سے ممکن ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ   مذاکرات کے لیے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہوں، گرینڈ جرگہ قومی اسمبلی اور سینیٹ سے بڑھ کر کوئی نہیں ہوسکتا۔

ایاز صادق نے کہا کہ تمام سیاسی قوتوں کو اس پارلیمان کو مضبوط بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، اختلافِ رائے جمہوریت کا حسن ہے لیکن اسے تعمیری مکالمے میں بدلنا ہی قومی مفاد میں ہے۔

Watch Live Public News