ایران، پاکستان ،ترکیہ ، سعودیہ ، انڈو نیشیا  اسلامی اتحاد کی طرف قدم بڑھائیں، محسن رضائی

ایران، پاکستان ،ترکیہ ، سعودیہ ، انڈو نیشیا  اسلامی اتحاد کی طرف قدم بڑھائیں، محسن رضائی

(ویب ڈیسک) سیکریٹری سپریم  نیشنل سکیورٹی کونسل محسن رضائی   کا کہنا ہے کہ ایران، پاکستان ،ترکیہ ، سعودیہ ، انڈو نیشیا  اسلامی اتحاد کی طرف قدم بڑھائیں۔

وزیر داخلہ محسن نقوی  نے   ایران کے سیکریٹری سپریم  نیشنل سکیورٹی کونسل محسن رضائی    سے ملاقات کی۔ایرانی میڈٰا کے مطابق محسن نقوی نے پاکستانی قیادت کا ہم پیغام محسن رضائی کو پہنچایا۔

میجر جنرل   محسن رضائی نے موجودہ  صورتحال میں پاکستان کے  کردار کو    سراہا۔

محسن رضائی نے کہا کہ پاکستانی حکومت، افواج اور عوام کو عالم اسلام کے اثاثوں میں شمار کرتے ہیں،خطے کی ترقی کےلیے وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل متحرک کردار ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے بڑے اسلامی ممالک پر  اسلامی اتحاد اور ہم آہنگی کو تقویت دینے پر زور دیا۔

محسن رضائی نے کہا کہ ایران، پاکستان ،ترکیہ ، سعودیہ اور انڈو نیشیا  اسلامی اتحاد کی طرف قدم بڑھائیں۔ پاکستان اور ایران ایک دوسرے کیلئے اسٹریٹجک پارٹنر کی حیثیت رکھتے ہیں ۔

میجر جنرل رضائی  نے دونوں ممالک کے درمیان مزید سرمایہ کاری کی ضرورت پر زور دیا۔

محسن رضائی نے کہاکہ  ایرانی عوام کی پاکستان اور پاکستانی عوام کی ایران کیلئے محبت بے مثال ہے۔ پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات ایرانی عوام کیلئے تشویش کا باعث ہیں ۔

محسن نقوی نے میجر جنرل محسن رضائی کو سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل تعیناتی پر مبارکباد دی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ آپکا تجربہ اور ذہانت خطے میں پائیدار امن و سلامتی کیلئے اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔حالیہ ماہ میں باہمی تعلقات ماضی کی نسبت زیادہ مضبوط سطح پر پہنچے ہیں ۔

محسن نقوی نے دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی میں صدر بزشکیان کے کردار کو کلیدی قرار دیا۔

Watch Live Public News