عمران خان نے آرمی چیف   کے نام تیسرا خط جاری کردیا

عمران خان نے آرمی چیف   کے نام تیسرا خط جاری کردیا

(ویب ڈیسک ) بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چودھری کا کہنا ہے کہ   عمران خان نے آج آرمی چیف کو تیسرا خط جاری کیا ہے۔ 

فیصل چودھری  نے دیگر وکلاء کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ 9 مئی کے واقع پر ہم آج بھی جوڈیشل کمیشن کے قیام کے مطالبے پر قائم ہیں۔8  فروری کے بعد پنجاب میں چھاپوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ وزیر آباد میں پولیس نے ہمارے ایک کارکن کا جنازہ نہیں پڑھنے دیا۔

انہوں نے کہا کہ  عامر ڈوگر کو اپوزیشن کے ساتھ مزاکراتی کمیٹی کا ممبر بنایا گیا ہے۔سیاسی کمیٹی میں کچھ نئے ممبران کے اضافہ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پارٹی کی جانب سے آج باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے  کہا کہ آئی ایل ایف کے صدر انتظار پنجوتھہ کو آج جیل میں نہیں جانے دیا گیا۔ وکلاء کو جیل ٹرائل میں نہیں جانے دیا جارہا۔ صحافیوں میں بھی پک اینڈ چوز کیا جاتا ہے۔ ہم جی ایچ کیو کیس میں بھی اوپن ٹرائل کی درخواست دائر کرینگے۔ 26 ویں ترمیم کے بعد نظام عدل زمین بوس ہوگیا ہے۔

فیصل چودھری نے کہا کہ  بانی پی ٹی آئی نے آج آرمی چیف کو تیسرا خط جاری کیا ہے۔ خط میں الیکشن فراڈ کے ذریعے اقلیت کو اکثریت پر ترجیح دینے کا معاملہ اٹھایا گیا ہے۔انہوں نےخط میں کہا ہے منی لانڈرز کو اقتدار میں بٹھایا گیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کے تیسرے خط کے مندرجات آج سامنے آئینگے۔

انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے کہا ہےکہ  بانی نے کہا ہے دہشت گردی رول آف لاء نہ ہونے کی وجہ سے بڑھ رہی ہے۔ 18 لاکھ  لوگ ملک چھوڑ گئے ہیں۔ 20 ارب ڈالر کا سرمایہ ملک سے باہر چلا گیا ہے۔  ہم نے جب حکومت چھوڑی معیشت کی گروتھ 6 اشاریہ 4 فیصد تھی۔  کوٹ پیکنگ پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈاؤن کیلئے کی جارہی ہے۔  قانون ورلڈ پروجیکٹ انڈیکس پر پاکستان 140 ویں نمبر ہے۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ  شیر افضل مروت کے حوالے سے پارٹی اپنا موقف دے دے گی۔ ہم شیر افضل مروت کے بارے فیصلے کی تردید یا تصدیق نہیں کرینگے۔ شیر افضل مروت کا معاملہ پارٹی کا انٹرنل معاملہ ہے پارٹی اس پر اپنا موقف دے دے گی۔

Watch Live Public News