(ویب ڈیسک ) وزیراعلی مریم نواز شریف نے ” ٹاک ٹو سی ایم“ پورٹل کا ڈیجیٹل آغاز کیا۔
” ٹاک ٹو سی ایم“، وزیراعلی تک براہ راست تجاویز پہنچانے کیلئے منفرد پورٹل ہے۔وزیراعلی مریم نواز نے ” ٹاک ٹو سی ایم“ پورٹل کا ڈیجیٹل آغاز کیا۔سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ” ٹاک ٹو سی ایم“ پورٹل کے بارے میں بریفنگ دی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ” ٹاک ٹو سی ایم“ پورٹل میں 20سال اوراس سے اوپر نوجوانوں کیلئے الگ الگ سیکشن/انٹرفیزقائم کیا گیا ہے۔صوبہ بھر سے نوجوان سی ایم کے پروگرام اور پراجیکٹس کے متعلق آئیڈیاز اور خیالات کا اظہار کر سکیں گے۔
بریفنگ میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے 2026کو یوتھ کا سال قرار دیا ہے۔” ٹاک ٹو سی ایم“پنجاب کی تاریخ میں بننے والا اپنی نویت کا پہلا پورٹل ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے یوتھ ٹاک ٹو سی ایم پورٹل کے ذریعے براہ راست ابلاغ کرسکیں گے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ نوجوان ٹاک ٹو سی ایم پورٹل کے ذریعے وزیراعلیٰ پنجاب کے پروگرام اورپراجیکٹس پر اپنا فیڈ بیک یا تجاویز دے سکیں گے۔ نوجوان ٹاک ٹو سی ایم پورٹل پر اپنا نام اورمختصر معلومات کے ساتھ آئیڈیاز بھی شیئر کرسکیں گے۔20سال سے اوپرنوجوانوں کے لئے ٹاک ٹو سی ایم پورٹل پر الگ انٹرفیز بنایاگیا ہے۔