(ویب ڈیسک ) گوجرانوالہ میں دکان میں چوری کی انوکھی واردات ہوئی ہے۔
بھوک کے ستائے چوروں نے تکہ شاپ کا بھی صفایا کر دیا ۔
پولیس کے مطابق چور دکان سے 25 کلو مچھلی،60 کلو چکن پکوڑا،2 پیٹی گھی،10 کلو رائتہ،4 کلو سلاد لے گئے،چور جاتے ہوئے تلائی کرنے والے 5 عدد پتیلے بھی لے گئے۔
واقعہ تھانہ اروپ کے علاقہ عالم چوک کے قریب پیش آیا۔ اروپ پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کر لیا ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔