وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی کرپشن مخالفین کو غداری سے لنک کر کے اور چور کا جھوٹا بیانیہ بنا کر چھُپ نہیں سکتی۔ منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے جلسوں میں عوامی سمندر کی موجودگی ثبوت ہے کہ عمران صاحب تاریخ کا ایک سیاہ باب بن چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی، بے روزگاری، معاشی تباہی، فتنے، نفرت اور بھوک کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہوئے عوام نے عمران خان کو مسترد کردیا ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوامی فیصلے کے تحت 11 اپریل کو انقلاب آچکا ہے۔ کرپشن، نالائقی، نااہلی کی علامت عمران صاحب گھر جاچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 17 جولائی کو مسلم لیگ (ن) کی کامیابی اس حقیقت کو مزید پختہ کرے گ