(ویب ڈیسک ) محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں آج موسم خوشگوار رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
اس حوالےسے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی کا مطلع ابرآلود رہنے کے باعث موسم خوشگوار رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جنوب مغرب سے 32 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، کہیں کہیں بوندا باندی کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کاتناسب 74 فیصد ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔