ویب ڈیسک: بھارتی شہر احمد آباد میں ایک مسافر بردار طیارہ گرکرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں241 مسافرہلاک ہوگئے جبکہ ایک مسافر معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات کے شہر احمد آباد کے ائیرپورٹ کے قریب ائیر انڈیا کا مسافر بردار طیارہ گرگیا جس میں عملے کے 12 ارکان سمیت 242 سے زائد افراد سوار تھے جب کہ حادثے کے شکار طیارےمیں گجرات کے سابق وزیراعلیٰ روپانی بھی سوار تھے۔
رپورٹس کے مطابق ممکنہ طور پر ائیر انڈیا کا طیارہ احمد آباد ائیرپورٹ سے لندن جارہا تھا کہ ٹیک آف کرنے کے چند منٹ بعد ہی گرکر تباہ ہوگیا۔
BREAKING: Passenger plane carrying more than 100 people crashes near Ahmedabad, India - local TV pic.twitter.com/xFFEgPtTOc
— BNO News (@BNONews) June 12, 2025
بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ حادثے کے شکار طیارے میں 169 بھارتی شہری، 53 برطانوی، ایک کینیڈین اور 7 پرتگالی شہریوں سمیت 11 بچے بھی موجود تھے۔
ائیر انڈیا کی پرواز اے آئی 171 احمد آباد ائیرپورٹ سے روانگی کے وقت 322 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے محض 625 فٹ اوپر اڑ سکی اور پھر ٹیکنیکل طور پر گرکر تبا ہوگئی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا جارہا ہےکہ طیارہ آبادی پر گرکر تباہ ہوا اور حادثے میں متعدد ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے۔

طیارہ حادثے کے بعد جائے حادثہ کی ویڈیوز بھی سامنے آئی ہیں جس میں دھواں اٹھتا دیکھا جاسکتا ہے۔
Air India Dreamliner crash flight AI171
— Flight Emergency (@FlightEmergency) June 12, 2025
A sad day for aviation @AirNavRadar
pic.twitter.com/BbXF7kavPt
بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ حادثہ بھارتی وقت کے مطابق 1 سے 2 بجے کے درمیان پیش آیا اور حادثے کے بعد احمد آباد ائیر پورٹ پر فلائٹ آپریشن بند کردیا گیا ہے جب کہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
فلائٹ ریڈار کے مطابق اڑان بھرنےکے بعد ایک منٹ سے بھی کم وقت میں625 فٹ کی بلندی پر طیارے سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔
بھارتی ڈی جی سول ایوی ایشن کا کہنا ہےکہ طیارہ گرنے سے قبل ایک بج کر39 منٹ پرکیپٹن نے مے ڈے کی کال دی۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ حادثے کا شکار بوئنگ 787 طیارہ 11 سال پرانا تھا۔