ویب ڈیسک: بھارتی شہر احمد آباد میں ایک مسافر بردار طیارہ گرکرتباہ ہوگیا, طیارے میں 242 مسافر سوار تھے ، احمد آباد پولیس کمشنر کا کہنا تھا طیارے حادثے میں بظاہر کوئی زندہ نہیں بچا، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے بھی ایکس پر ٹویٹ کیا گیا۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ایکس پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’ اس دکھ کی گھڑی میں میری تمام تر ہمدردیاں متاثرہ افراد اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں، متعلقہ وزراء اور حکام سے مسلسل رابطے میں ہوں تاکہ متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کی جا سکے، حکومتی ادارے امدادی کاموں میں بھرپور طریقے سے مصروف عمل ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ بھارتی مسافر طیارے میں بھارت،برطانیہ،کینیڈا اور پرتگال کے مسافر سوار تھے، طیارے میں 169 بھارتی،53 برطانوی،،ایک کینیڈین اور 7 پرتگالی مسافر سوار تھے۔
دوسری جانب برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر کا اظہارِ افسوس کیا، "مناظر دل دہلا دینے والے ہیں،ایئر انڈیا کی لندن جانے والی پرواز جس میں 53 برطانوی شہریوں سمیت 242 افراد سوار تھے، احمد آباد ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے کے فوراً بعد حادثے کا شکار ہوگئی۔"