ویب ڈیسک:راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں 1 ارب 94 کروڑ روپے کرپشن کا معاملہ، نیب راولپنڈی کا سابق ڈی جی پی ایچ اے سیالکوٹ کے آبائی گھر پر چھاپہ، جنید تاج کے گھر سے گاڑیوں کی دستاویزات اور غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی گئی۔
ذرائع ابلاغ کےمطابق برآمد ہونے والی دستاویزات کو ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے گا، مختلف کمپنیز کو ملنے والی رقوم کی تفصیلات بھی نیب نے حاصل کر لی،ایم ایس ایڈیڈڈ کو 39 کروڑ 31 لاکھ روپے اور کار اسپیشلسٹ نیٹ ورک کو 11 کروڑ روپے فراہم کئے گئے۔
پوٹھوہار ایسوسی ایٹ کو 7 کروڑ 42 لاکھ اور ایس این کے اینڈ کمپنی کو 32 کروڑ 44 لاکھ روپے دیئے گئے، سلور سٹون کو 33 کروڑ 94 لاکھ روپے اور اسمارٹ کیوبڈ کو 30 کروڑ 97 لاکھ روپے منتقل کیے گئے۔
نازیہ نامی خاتون کو دو مرتبہ 10 کروڑ 69 لاکھ اور 45 لاکھ روپے منتقل ہوئے، وسیم قیصر کو 26 کروڑ 44 لاکھ روپے اور احتشام علی قریشی کو 3 کروڑ 27 لاکھ روپے منتقل ہوئے۔
ریٹائرڈ ڈائریکٹر آر ڈی اے آصف محمود جنجوعہ اور ریٹائرڈ اسسٹنٹ ڈائریکٹر خواجہ ارشد جاوید کو بطور ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس نیب کی جانب سے 29 مئی نوٹس جاری کیے گئے۔
2016 سے اب تک تعینات رہنے والے 14 ڈائریکٹرز ایڈمن و فنانس اور 5 ڈپٹی ڈائریکٹرز کی فہرست بھی نیب کے حوالے کر دی گئی۔