ایران اور امریکہ معاہدے پر راضی، وزیراعظم شہباز شریف کا اہم بیان

ایران اور امریکہ معاہدے پر راضی، وزیراعظم شہباز شریف کا اہم بیان

(ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ امن جتنا آج نزدیک ہے اتنا کبھی بھی نہیں ہوا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی ثالثی کوششوں کے تناظر میں کچھ عناصر کی جانب سے غلط معلومات پھیلائی جا رہی ہیں۔ہم امن عمل کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں کرنے والے عناصر سے واقف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امن معاہدے کی تحریر پر دونوں فریقین اتفاق کر چکے ہیں۔پاکستان دونوں فریقین کے ساتھ مل کر معاہدے کے حتمی ڈرافٹ پر کام کر رہا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ  امن جتنا آج نزدیک ہے اتنا کبھی بھی نہیں ہوا۔

Watch Live Public News