رمضان میں سگریٹ نہ دینے پرفائرنگ،خاتون سمیت دکاندارجاں بحق

رمضان میں سگریٹ نہ دینے پرفائرنگ،خاتون سمیت دکاندارجاں بحق
کیپشن: رمضان میں سگریٹ نہ دینے پرفائرنگ،خاتون سمیت دکاندارجاں بحق

ویب ڈیسک: قصور میں رمضان المبارک میں عدم برداشت پر بشیرنامی شخص نے دکاندار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں محنت کش دکاندار اور خاتون جاں بحق  ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق قصورمیں  رمضان میں سگریٹ دینے سے انکار پر بشیر نامی شخص نے دکان دار پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے محنت کش محمد احسان و خاتون  تاج بی بی جاں بحق  ہوگئے۔

لواحقین نے دیپالپور روڈ کتبہ سٹاپ پر نعش سڑک پر رکھ کر روڈ بلاک کر دیا۔دیپالپور روڈ بند ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں،پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی۔

Watch Live Public News