وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس،دہشتگردی کےماسٹرمائنڈزکیخلاف پوری قوت سےکارروائی پراتفاق

وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس،دہشتگردی کےماسٹرمائنڈزکیخلاف پوری قوت سےکارروائی پراتفاق
کیپشن: وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس،دہشتگردی کےماسٹرمائنڈز،سہولتکاروں کیخلاف پوری قوت سےکارروائی پراتفاق

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا، اجلاس میں اعلی سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہناہےکہ اجلا س میں سانحہ جعفر ایکسپریس کی وجہ سے پیدا صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،ا جلا س میں قومی و داخلی سلامتی کو یقینی بنانے کےلیے اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔

وزیراعظم کو دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا ۔دہشت گردی میں ملوث عناصر ماسٹر مائنڈز اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھی پوری قوت سے کارروائی پر اتفاق کیا گیا۔

قبل ازیں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس ہوا،جعفر ایکسپریس پر دہشت گردانہ حملے سے متعلق ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے اجلاس کو بریفنگ دی۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ حملہ ناقابل برداشت ہے،سخت کارروائی کی جائے،دہشت گرد ایک انچ پر بھی قابض نہیں رہ سکتے،دہشت گردانہ کارروائی کا مقصد پر تشدد ماحول کا تاثر قائم کرنا ہے۔ملک دشمن عناصر کا کیک کی طرح پاکستان کو کاٹنے کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔

وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی نے کہاکہ ہر طرح کی کنفیوژن سے نکل کر دہشت گردی کے خلاف جنگ سے لڑنا ہوگا،دشمن عناصر بلوچستان کے امن کو تباہ نہیں کر سکتے، ہر صورت ناکام بنائیں گے، عوام کے تحفظ کے لیے سیکورٹی اداروں کو ہر ممکن وسائل فراہم کریں گے،دہشت گردوں کے سہولت کاروں کے خلاف بھی بھرپور کارروائی ہوگی۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ بلوچستان میں امن و امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، سخت فیصلے ناگزیر ہیں،واقعے میں ملوث عناصر کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان،  آئی جی پولیس معظم جاہ انصاری،  آئی جی ریلوے پولیس رائے طاہر سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

Watch Live Public News