جعفر ایکسپریس حملہ، سیکیورٹی فورسز کی دہشتگردوں کیخلاف  آپریشن  کی ویڈیو سامنے  آگئی

جعفر ایکسپریس حملہ، سیکیورٹی فورسز کی دہشتگردوں کیخلاف  آپریشن  کی ویڈیو سامنے  آگئی

(ویب ڈیسک )   سیکیورٹی فورسز کی دہشتگردوں کیخلاف آپریشن  کی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔

جعفر ایکسپریس آپریشن کامیابی سے ہمکنار، تمام مسافروں کو بازیاب کرا لیا گیا۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ   سیکیورٹی فورسز  نے دہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشن  کیا اور  مسافروں کو بحفاظت بازیاب کرلیا گیا، اس دہشتگردانہ حملے میں ملوث 33 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا گیا۔

 سکیورٹی ذرائع کے مطابق  کلیئرنس آپریشن کے دوران انتہائی مہارت اور احتیاط کا مظاہرہ کیا گیا تاکہ معصوم جانیں بچائی جاسکیں،  دہشتگردوں میں خود کش بمبار بھی شامل تھے جنہوں نے معصوم بچوں اور خواتین کو بطور انسانی ڈھال استعمال کیا۔

کلیئرنس آپریشن کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دہشتگردوں نے یرغمال مسافروں کو مختلف ٹولیوں میں تقسیم کررکھا تھا۔

  ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ”کلیئرنس آپریشن کے بعد بازیاب یرغمال مسافروں کو پاک فوج کے جوان بحفاظت محفوظ مقام پر منتقل کر رہے ہیں“

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ   پاک فوج کے جوانوں نے اپنی مہارت سے ایک بھی خود کش بمبار کو پھٹنے کا موقع نہیں دیا،دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ وہ کسی بھی حملہ کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

Watch Live Public News