(ویب ڈیسک ) ایندھن کی بچت اور محفوظ سفر کے پیش نظر موٹرویز اور قومی شاہراہوں پر نئی حدِ رفتار نافذ کردی گئی۔خلاف ورزی پر چالان ہوگا۔
ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹروے ایم 2 پر نئی حدِ رفتار کی خلاف ورزی پر چالان ٹکٹ جاری ہونا شروع ہوگئے ہیں ، شہری کو 115 کلومیٹر پر گاڑی چلانے پر 2500 روپے جرمانہ کیا گیا۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹرویز پر کار اور ایل ٹی وی کی رفتار 120 سے کم کر کے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کردی گئی۔پی ایس وی اور ایچ ٹی وی کی رفتار 110 سے کم کر کے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کر دی گئی۔قومی شاہراہوں پر کار اور ایل ٹی وی کی رفتار 100 سے کم کر کے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کردی گئی ، اسی طرح قومی شاہراہوں پر پی ایس وی اور ایچ ٹی وی کی رفتار 80 سے کم کر کے 65 کلومیٹر فی گھنٹہ کر دی گئی۔