پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کو چھ صفر سے واضح شکست دی،ایئروائس مارشل

پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کو چھ صفر سے واضح شکست دی،ایئروائس مارشل
کیپشن: پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کو چھ صفر سے واضح شکست دی،ایئروائس مارشل

ویب ڈیسک: پاک فضائیہ کے ائیر وائس مارشل اورنگزیب احمد نے کہا ہے کہ حالیہ کشیدگی میں پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کو چھ صفر سے واضح شکست دی۔

پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی زیر صدارت ایک اہم پریس کانفرنس کے دوران مسلح افواج کے سینیئر افسران نے بھارت کے خلاف کامیاب آپریشن "بنیان مرصوص" کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

ائیر وائس مارشل اورنگزیب احمد کا کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے جنگی طیارے مار گرائے، جن میں تین رافیل طیارے بھی شامل تھے۔ انہوں نے بتایا کہ بھارتی ڈرونز نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا، تاہم پاک فضائیہ نے نہایت احتیاط سے تمام ڈرونز کا بروقت سراغ لگا کر انہیں تباہ کیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ براہموس میزائل حملے کو بھی پاکستان کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے ناکام بنا دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ رافیل یقیناً ایک جدید جنگی طیارہ ہے، لیکن اصل فرق پائلٹس کی تربیت سے پیدا ہوتا ہے، اور یہی شعبہ بھارتی فضائیہ کی کمزوری بن گیا۔

ائیر وائس مارشل نے جے ایف-17 تھنڈر کو پاکستان کا فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے پائلٹس کی مہارت، تربیت اور تجربہ دشمن پر واضح برتری کا سبب بنا۔

Watch Live Public News