ویب ڈیسک: بلوچستان کے عوام نے آپریشن معرکہ مرصوص کی حمایت میں بھرپور ریلیوں کا انعقاد کیا، جس میں شرکاء نے کالعدم تنظیم بی ایل اے اور اس کی سرپرست بھارتی خفیہ ایجنسیوں کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق ریلی کا مرکزی مظاہرہ مستونگ میں ہوا جہاں شہریوں نے بی ایل اے کے جھنڈے نذرِ آتش کیے اور واضح پیغام دیا کہ بلوچ عوام دہشت گردی کے خلاف اور افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ شرکاء نے بھارت اور اسرائیل کے خلاف بھی شدید نعرے بازی کی۔
ریلی میں مسلسل یہ نعرے گونجتے رہے:
"بھارت کا جو یار ہے، غدار ہے غدار ہے!"
شرکاء نے واضح کیا کہ پاکستان کے دشمنوں کو بلوچستان کی سرزمین پر کوئی جگہ نہیں دی جائے گی۔
بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بھی اسی نوعیت کی ریلیاں منعقد ہوئیں، جن میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور پاک فوج سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔