پی ایس ایل انتظامیہ کرکٹ لیگ کے بقیہ میچز پاکستان میں کرانے کیلئے پرامید

پی ایس ایل انتظامیہ کرکٹ لیگ کے بقیہ میچز پاکستان میں کرانے کیلئے پرامید
کیپشن: پی ایس ایل انتظامیہ کرکٹ لیگ کے بقیہ میچز پاکستان میں کرانے کیلئے پرامید

ویب ڈیسک: (شکیل خٹک) پی ایس ایل انتظامیہ پی ایس ایل کے باقی میچز ایک بار پھر سے پاکستان میں کرانے کے لئے پر امید،، ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کےنظرثانی شدہ شیڈول میں پی ایس ایل کو 16 مئی سے شروع کرنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک بھارت کشید گی کے بعد معطل  ہونےوا لی پاکستان سپر لیگ کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک بارپھر کوششیں شروع کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی ایس ایل مینجمنٹ پاکستان سپر لیگ کو پاکستان میں ہی کرانے کاارادہ رکھ رہی ہے اور  باقی تمام میچز پاکستان میں ہی کھیلے جائیں گے۔ پی ایس ایل کےنظرثانی شدہ شیڈول میں پی ایس ایل کو 16 مئی سے شروع کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔ پی ایس ایل کے اب تک گروپ اور ناک آؤٹ مرحلے کے 8 میچز ہوناباقی ہیں۔  

اس حوالے سے پی ایس ایل مینجمنٹ اور فرنچائز ز مالکان کے درمیان آج اہم میٹنگ ہوگی۔ میٹنگ میں پی ایس ایل شیڈول کو حتمی شکل دی جائے گی۔ پی ایس ایل میچز لاہور اور پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کرانے کی تجویز دی گئی ہے ۔ فرنچائزز کی جانب سے حامی بھرنے کے بعد باقاعد ہ شیڈول جاری کیا جائےگا۔

دوسری جانب  غیر ملکی کھلاڑیوں کی پی ایس ایل کے باقی میچز میں شرکت مشکوک نظر آرہی ہے۔ فرنچائزز کی غیر ملکی کھلاڑیوں کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔ غیرملکی کھلاڑیوں کے نہ آنے کی صورت میں لوکل کھلاڑیوں کو شامل کیا جائےگا۔

Watch Live Public News

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔