پاکستان میں عیدالاضحیٰ 27 مئی 2026 کو ہونے کی پیشگوئی

پاکستان میں عیدالاضحیٰ 27 مئی 2026 کو ہونے کی پیشگوئی

(ویب ڈیسک) پاکستان میں عیدالاضحیٰ 27 مئی 2026 کو ہونے کی پیشگوئی کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں یکم ذوالحج 18 مئی بروز پیر ہونے کا امکان ہے لہذا پاکستان میں عیدالاضحیٰ 27 مئی 2026 کو ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

اس حوالے سے سپارکو کا کہنا ہے کہ ذوالحج 1447 ہجری کا نیا چاند 17 مئی کو رات 1 بج کر 1 منٹ پر پیدا ہوگا،17 مئی کی شام ذوالحج کا چاند نظر آنے کے امکانات روشن ہیں ۔غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 18 گھنٹے 30 منٹ متوقع ہے۔

سپارکو کے مطابق ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اور غروبِ ماہتاب کے درمیان 60 منٹ کا وقفہ متوقع ہے۔ذوالقعدہ کے اختتام اور ذوالحج کے آغاز کا حتمی اعلان رویتِ ہلال کمیٹی کرے گی،مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی ملک بھر سے موصول شہادتوں کی بنیاد پر فیصلہ کرے گی۔

سپارکو کا کہنا ہے کہ چاند کی رویت کے لیے موسم صاف اور افق واضح ہونا ضروری ہے۔ذوالحج کے چاند سے متعلق حتمی فیصلہ مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کے اختیار میں ہوگا۔

Watch Live Public News