فتنہ الخوارج کا لکی مروت کے سرائے نورنگ بازار میں بیچ سڑک پر دھماکہ، 7 افراد شہید

فتنہ الخوارج کا لکی مروت کے سرائے نورنگ بازار میں بیچ سڑک پر دھماکہ، 7 افراد شہید

(ویب ڈیسک) فتنہ الخوارج کی جانب سے لکی مروت کے سرائے نورنگ بازار میں بیچ سڑک پر دھماکہ  کیا گیا ہے۔ جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکاروں اور 5 سویلین افراد سمیت 7 افراد شہید  جبکہ  متعدد افراد زخمی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ، خوارج نے لکی مروت میں سرائے نورنگ بازار کو دھماکے سے نشانہ بنایا۔ خوارج نے دھماکے کے لیے موٹر سائیکل پر دھماکہ خیز مواد کا استعمال کیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق 2 ٹریفک پولیس  اہلکاروں اور پانچ عام راہگیروں سمیت 7 افراد  شہید جبکہ متعدد زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

ریکسیو ذرائع کا کہناہے کہ  زخمیوں کو سرائے نورنگ ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

سیکیورٹی فورسز  نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ 

واضح رہے کہ خوارج نے اپنے ہندوستانی آقاؤں کے اشاروں پے غضب للحق کے کامیاب  آپریشنز کے نیتجے میں حواس باختہ ہو کے سول  اور سوفٹ ٹارگٹس کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے-

اس واقعے کے بعد لکی مروت کے عوام میں خوارج کے خلاف شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے ۔

Watch Live Public News