کیڈٹ کالج وانا پر حملہ ناکام، تمام حملہ آور ہلاک، طلبہ و اساتذہ محفوظ

کیڈٹ کالج وانا پر حملہ ناکام، تمام حملہ آور ہلاک، طلبہ و اساتذہ محفوظ
کیپشن: کیڈٹ کالج وانا پر حملہ ناکام، تمام حملہ آور ہلاک، طلبہ و اساتذہ محفوظ

ویب ڈیسک: سکیورٹی فورسز نے کیڈٹ کالج وانا پر دہشت گرد حملے کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔ آپریشن کے دوران ایک خودکش بمبار سمیت تمام پانچ حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق کالج پر حملہ کرنے والے تمام خوارج کو کامیاب آپریشن کے بعد جہنم واصل کر دیا گیا۔ آپریشن کے دوران کالج کے کسی بھی طالب علم یا استاد کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت کالج کی عمارت کو ممکنہ بارودی سرنگوں کے خطرے کے باعث کلیئر کیا جا رہا ہے۔ سکیورٹی فورسز نے تمام 525 کیڈٹس سمیت تقریباً 650 افراد کو بحفاظت ریسکیو کر لیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان خوارج کی کالج میں موجودگی اور طلبہ کی جانوں کے تحفظ کے پیش نظر کارروائی نہایت حکمت اور احتیاط سے کی گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز افغان خوارج نے کالج کے مرکزی دروازے سے بارود سے بھری گاڑی ٹکرا دی تھی، جس کے نتیجے میں زوردار دھماکہ ہوا اور گیٹ سمیت قریبی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ حملہ آوروں کا تعلق افغانستان سے تھا اور وہ کارروائی کے دوران ٹیلی فون کے ذریعے وہیں سے ہدایات حاصل کر رہے تھے۔ حملہ آور کالج کی رہائشی عمارتوں سے دور ایک علیحدہ عمارت میں چھپے ہوئے تھے۔

Watch Live Public News