پاک فوج کی بڑی کامیابی، خارجی سہولت کار عصمت اللہ کرار کیمپ کی مکمل تباہی کی نئی فوٹیج

پاک فوج کی بڑی کامیابی، خارجی سہولت کار عصمت اللہ کرار کیمپ کی مکمل تباہی کی نئی فوٹیج

(ویب ڈیسک ) سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان فوج کی جوابی کاروائی میں سپین بولدک سیکٹر ، افغانستان میں واقع افغان طالبان کے سب سے اہم عصمت اللہ کرار کیمپ کو متعدد اسٹرائیکس میں مکمل  طور پر تباہ کر دیا گیا۔ 

پاک افغان بارڈر پر طالبان کی جانب سے بِلا اشتعال جارحیت پر پاکستان کے منہ توڑ جواب کی نئی فوٹیج سامنے آگئی۔

پاک فوج کی بڑی اور اہم کامیابی میں خارجی سہولت کار عصمت اللہ کرار کیمپ کی مکمل تباہی کے شاندار مناظردیکھے جا سکتے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق   پاکستان فوج کی جوابی کاروائی میں سپین بولدک سیکٹر ، افغانستان میں واقع افغان طالبان کے سب سے اہم عصمت اللہ کرار کیمپ کو متعدد اسٹرائیکس میں مکمل  طور پر تباہ کر دیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ  یہ کیمپ افغان طالبان کے سب سے بڑے کیمپس میں سے ایک تھا جہاں سے پاکستان مخالف کارروائیاں عمل میں لائی جاتی تھی،  متعدد اسٹرائیکس کے بعد مکمل تباہی واضح طور پر  دیکھی جا سکتی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ افغان طالبان کے عصمت اللہ کرار کیمپ میں تباہی کے بعد طالبان رجیم میں سخت پریشانی ہے۔

Watch Live Public News