ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے نیا پنڈوراباکس کھول دیا

ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے نیا پنڈوراباکس کھول دیا
کیپشن: ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے نیا پینڈوراباکس کھول دیا

ویب ڈیسک: (علی زیدی) اپنے مبینہ اغواء کی ویڈیو وائرل کرکے گزشتہ چند ہفتوں سے خبروں کی زینت بننے والی ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے نیا پیڈوراباکس کھول دیا ہے۔

مشہور ٹک ٹاکر نے اپنے سابقہ بوائے فرینڈ اور مبینہ منگیتر حسن زاہد کے گھر والوں کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ میری عزت پر ہاتھ ڈالیں گے تو میں ان کی عزت نہیں رہنے دوں گی۔ 

اپنے بیان میں سامعہ کا کہنا تھا کہ حسن نے غلطی کی، اس کی فیملی کو چاہیے تھا میرے سے معافی مانگتے۔ انہوں نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ حسن کے گھر والوں کی تصاویر میرے پاس ہیں۔ اس کے گھر والوں اور اس کی والدہ کے ساتھ میری بڑی لمبی چیٹ ہے۔ حسن کی والدہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر میں ایڈ تھی، حسن کی غلطی پر مجھ سے معافی نہیں مانگی گئی۔ 

انہوں نے دوٹوک بیان دیتے ہوئے کہا کہ اس لیے میں اب ایک ایک کرکے حسن کے تمام گھر والوں کو ایکسپوز کروں گی۔ وہ میری عزت پر ہاتھ ڈالیں گے تو میں ان کی عزت نہیں چھوڑوں گی۔ 

Watch Live Public News

کونٹینٹ پروڈیوسر