ویب ڈیسک: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہوگیا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 57 ہزار 136 روپے فی تولہ ہوگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 343 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 91 ہزار 920 روپے ہوگئی ہے۔
جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کی بڑی وجوہات میں عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت، امریکی ڈالر کی قدر، عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال اور جغرافیائی کشیدگی شامل ہیں۔