یوٹیوب کا مشترکہ ٹی وی صارفین کے لیے نیا پرائیویسی فیچر متعارف

یوٹیوب کا مشترکہ ٹی وی صارفین کے لیے نیا پرائیویسی فیچر متعارف
کیپشن: یوٹیوب کا مشترکہ ٹی وی صارفین کے لیے نیا پرائیویسی فیچر متعارف

ویب ڈیسک: یوٹیوب نے مشترکہ ٹی وی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے پروفائل لاک فیچر متعارف کرادیا، جس کے ذریعے صارف اپنا پروفائل چار ہندسوں کے کوڈ سے محفوظ بنا سکے گا۔

یوٹیوب کے سی ای او نیل موہن کے مطابق یہ فیچر اب عالمی سطح پر دستیاب کیا جا رہا ہے۔ پروفائل لاک ہونے کے بعد دیگر افراد صارف کی سبسکرپشنز اور ویڈیو ریکمنڈیشنز تک رسائی حاصل نہیں کرسکیں گے۔

فیچر کو ٹی وی پر یوٹیوب ایپ کی سیٹنگز سے فعال کیا جاسکتا ہے۔ تاہم ہر ٹی وی یا ڈیوائس کے لیے الگ لاک سیٹ کرنا ہوگا۔

صارف ریموٹ سے کوڈ درج کرنے کے علاوہ اپنے موبائل فون پر یوٹیوب ایپ کے ذریعے بھی پروفائل ان لاک کرسکے گا، بشرطیکہ نوٹیفکیشن فیچر فعال ہو۔

کوڈ بھول جانے کی صورت میں ’فارگیٹ پاسورڈ‘ آپشن کے ذریعے گوگل اکاؤنٹ کی معلومات سے پروفائل ان لاک کرکے نیا کوڈ بھی سیٹ کیا جاسکتا ہے۔

یوٹیوب کے مطابق یہ چار ہندسوں کا کوڈ حقیقی اکاؤنٹ پاس ورڈ کا متبادل نہیں بلکہ مشترکہ ڈیوائس پر پروفائل کی پرائیویسی برقرار رکھنے کے لیے ہے۔

Watch Live Public News