یوٹیوب نے ویڈیو کریئیٹرز کیلئے نیا اے آئی میوزک ٹول متعارف کرا دیا

یوٹیوب نے ویڈیو کریئیٹرز کیلئے نیا اے آئی میوزک ٹول متعارف کرا دیا

(ویب ڈیسک)   یوٹیوب نے ایک نیا اے آئی (مصنوعی ذہانت) پر مبنی ٹول متعارف کروایا ہے جو ویڈیوز کے لیے بیک گراؤنڈ میوزک خودکار طور پر تیار کرتا ہے۔ اس ٹول کی مدد سے ویڈیو کریئیٹرز کو کاپی رائٹ کے مسائل سے بچنے میں آسانی ہوگی۔

یہ فیچر یوٹیوب کے چینل پر دکھایا گیا ہے۔ جس کے تحت صارفین ایک سادہ سا پرامپٹ (ہدایات) لکھ سکتے ہیں جیسے کہ"ورزش کے ویڈیو کے لیے خوش مزاج اور موٹیویشنل موسیقی" پھر یہ ٹول مختلف میوزک ٹریک تیار کرتا ہے جنہیں کریئیٹر سن بھی سکتے ہیں اور ڈاؤن لوڈ بھی کر سکتے ہیں۔

یہ نیا میوزک اسسٹنٹ ٹول یوٹیوب کے کریئیٹر میوزک بیٹا(Beta) سیکشن کا حصہ ہے۔ویڈیو بنانے والے افراد اس ٹول کا استعمال کر کے اپنی ویڈیو کے انداز اور موڈ کے مطابق موسیقی تیار کر سکتے ہیں۔

یہ فیچر فی الحال بتدریج ان صارفین کو دیا جا رہا ہے جنہیں پہلے سے کریئیٹر میوزک تک رسائی حاصل ہے۔

یوٹیوب کی یہ کوشش دیگر کمپنیوں جیسے "Stability AI" اور "Meta" کی طرح ہے، جنہوں نے  ایسے ہی اے آئی ٹولز بنائے ہیں جو آوازیں اور بیک گراؤنڈ میوزک صرف ایک پرامپٹ کے ذریعے تیار کر سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ   یوٹیوب پہلے بھی اے آئی  کے ذریعے میوزک بنانے کے دوسرے طریقے آزما چکا ہے، جیسے" میوزک ریمکسر " جو مشہور گانوں کو دوبارہ اسٹائل کرنے دیتا ہے (خاص طور پر شارٹس ویڈیوز کے لیے) ۔ اسی طرح  " ڈریم  ٹریک"  جس میں صارف ایک دھن گا سکتا ہے اور اے آئی اس کو ایک مکمل گانے میں بدل دیتا ہے، وہ بھی کسی مشہور گلوکار کے انداز میں۔

Watch Live Public News