سلیب سسٹم کے تحت بلوں میں دوگنا سے زائد اضافے کا معاملہ لاہور ہائیکورٹ پہنچ گیا

سلیب سسٹم کے تحت بلوں میں دوگنا سے زائد اضافے کا معاملہ لاہور ہائیکورٹ پہنچ گیا
کیپشن: سلیب سسٹم کے تحت بلوں میں دوگنا سے زائد اضافے کا معاملہ لاہور ہائیکورٹ پہنچ گیا

ویب ڈیسک: 200 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے سلیب سسٹم کے تحت بلوں میں دوگنا سے زائد اضافے کا معاملہ لاہور ہائیکورٹ پہنچ گیا۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ بجلی کے بلوں میں سلیب سسٹم کا موجودہ طریقہ کار آئین اور قانون سے متصادم ہے اور اس سے صارفین پر غیر منصفانہ بوجھ پڑ رہا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ 200 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین پروٹیکٹڈ کیٹیگری میں آتے ہیں، تاہم یونٹس کی معمولی زیادتی پر بلوں میں غیر معمولی اضافہ ہو جاتا ہے، جو بعض صورتوں میں دوگنا سے بھی زیادہ ہوتا ہے۔

مزید مؤقف اپنایا گیا کہ اضافی چارجز کی بنیاد پر 6 ماہ تک زیادہ بل بھیجے جاتے ہیں، جو صارفین کے ساتھ ناانصافی کے مترادف ہے۔

سماعت کے دوران عدالت نے نیپرا سمیت تمام فریقین سے تفصیلی جواب طلب کر لیا۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ سلیب سسٹم کو غیر قانونی قرار دے کر کالعدم قرار دیا جائے۔

Watch Live Public News