ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنماء صنم جاوید کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ صنم جاوید اپنے وکیل احدکھوکھرکے ہمراہ عدالت پیش ہوئیں۔ وکیل نے دلائل میں کہا کہ میانوالی میں مقدمہ ہے، گرفتاری کا خدشہ ہے۔ وکیل نے استدعا کی کہ متعلقہ عدالت پیش ہوناچاہتےہیں۔ حفاظتی ضمانت دی جائے۔
جس پر عدالت نے ایک ہفتہ کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نےپولیس کو گرفتار نہ کرنے کا حکم بھی دیا۔
عدالت نے صنم جاوید کو ایک ہفتہ میں متعلقہ عدالت پیش ہونے کا حکم دیدیا۔