پاکستان میں کاروباری اعتماد میں مسلسل اضافہ ریکارڈ،گیلپ سروے کی رپورٹ

 پاکستان میں کاروباری اعتماد میں مسلسل اضافہ ریکارڈ،گیلپ سروے کی رپورٹ
کیپشن: پاکستان میں کاروباری اعتماد میں مسلسل اضافہ ریکارڈ،گیلپ سروے کی رپورٹ

ویب ڈیسک: حکومتی تعاون سے ملکی ترقی اور معاشی استحکام کے لیے ایس آئی ایف سی کی کاوشیں ثمر آور ثابت ہوئی ہیں۔ پاکستان کی معاشی بحالی اور پر اعتماد کاروباری ماحول سے متعلق گیلپ سروے کی رپورٹ جاری ہوگئی۔

گیلپ سروےکی رپورٹ کے مطابق چار سال بعد پاکستان تاریخ کی تیز ترین رفتار سے مستحکم معاشی بحالی کی جانب گامزن ہے۔61 فیصد افراد نے کاروباری کارکردگی کو “اچھی” یا “انتہائی اچھی” قرار دیا۔مستقبل میں بھی کاروباری حالات بہتر ہونے کی توقع، 61 فیصد نے ترقی کی پیش گوئی برقرار رکھی۔پچھلی سہ ماہی کی نسبت رشوت کی شکایات 34 فیصد سے گھٹ کر 15 فیصد پر آ گئیں۔

گیلپ سروے میں کہا گیا ہے کہ معاشی انتظامات کی منظوری تقریباً دوگنی، 46 فیصد نے موجودہ حکومت کو پچھلی سے بہتر قرار دیا۔ توانائی کی صورتحال گزشتہ برسوں سے بہتر، 2023 اور 2024 کے مقابلے میں لوڈشیڈنگ میں خاطرخواہ کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

بلاشبہ ایس آئی ایف سی کی معاونت سے حکومت کی معاشی استحکام کی کوششیں قابل ستائش قرار دی گئی ہیں۔

Watch Live Public News